اسلام آباد:پاکستان پیپلز ہارٹی نے پی ٹی آئی کے کے دو سال دور حکومت کو بیڈگورننس کی بدترین مثال قرار دےتے ہوئے کہا ہے کہ چھین لی روٹی روزگار گرا دیا مکان یہ ہے نیا پاکستان،صدر ہاو¿س آرڈیننس فیکرٹری بنا دیا گیا ہے ،پی ٹی آئی ملکی خزانہ کی کنجیاں آئی ایم ایف کے حوالے کرنے والی آئی ایم ایف ملازمین حکومت ہے ، پاکستان پےپلز پارٹی کے سےکرٹری جنرل نےر بخاری نے اپنے اےک بےان مےں کہا کہ پارلیمنٹ پر حملہ آور ہونے والے پارلیمنٹ کے اندر اور با ہر سے پارلیمنٹ کی بے توقیری جاری رکھے ہو ئے ہیں ، حکومت آ ئےنی انسانی معاشی حقوق غصب کرنے کی حدیں عبور کر رہی ہے ،نالائق کپتان اور نااہل حکومتی ٹیم نے عوام کو کرونا اور زراعت کو ٹڈی دل کے حوالے کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ معاشی بدحالی مطلق العنانیت ناقابل برداشت مہنگائی بے روزگاری کے سونامی کے علاوہ کوئی تبدیلی نہیں آئی ، گڈ گورننس کے دعویداران کے دور میں حکمران قانون سے بالا اور سیاسی مخامفین انتقام کا نشانہ ہیں ،حکومتی چھتری تلے آٹا چینی پٹرول مصنوعی بحران کے زریعے عوام کی جیبوں ہر کھربوں روپے ڈاکہ ڈالنے والے قانون کی گرفت میں نہیں ،آٹا چینی سبسڈی اجازت دینے کے ذمہ دار وزیراعظم اب بھی "کمیشن "بنا رہے ہیں ، مخالفین کی کردار کشی الزام تراشی بد زبانی بد اخلاقی کو سرکاری سرپرستی میں پروان چڑھایا جا رہا ہے ۔میڈیا کی پیداوار پی ٹی آئی حکومت میں آزادی اظہار کا گلا گھونٹنے کے اقدامات ہورہے ہیں ،پی ٹی آئی ملکی خزانہ کی کنجیاں آئی ایم ایف کے حوالے کرنے والی آئی ایم ایف ملازمین حکومت ہے ، اظہار رائے آزادی پر قدغنوں اور دھونس دباو¿ کے ہتھکنڈے استعمال کئے گئے اور کئے جا رہے ہیں ۔وزیراعظم وفاقی وزرا پارٹی عہدیداران پر اختیارات کے ناجائز اور غلط استعمال کے ثبوتوں کے باوجود نیب خاموش تماشائی رہا اور ہے اشرافیہ نمایندہ حکومت اشرافیہ کیلئے ریلیف اور عوام کی تکالیف میں اضافہ جاری رکھے ہوئے ہے ،حکومتی مالیاتی شراکتی مافیاز کو فائد ہہنچانے کیلئے عوام الناس پر مہنگی گیس بجلی پٹرول بم گرانے کا سلسلہ جاری ہے سرکاری حکومتی اختیارات اور وسائل عوامی فلاح و¿ بہبود کی بجائے سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کئے جا رہے ہیں ،ہزاروں شہدا کے وارثین حریت پسند کشمیریوں کو بے سہارا اور بے آسرا کر دیا گیا ہے ناکام خارجہ پالیسی سے ملک عالمی سطح پر تنہائی کا شکار اور ہمسایوں سے تعلقات میں سرد مہری ہے ،چیرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں آیین کی بالادستی پارلیمنٹ کے وقاراور جمہوریت کی مظبوطی کا کردار جاری رہے گا






