25جولائی کو ملک کی عوام نے نئی سوچ کی بنیاد رکھی،شبلی فراز

25جولائی کو ملک کی عوام نے نئی سوچ کی بنیاد رکھی،شبلی فراز

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد: وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ25جولائی 2018 کو پی ٹی آئی کارکنان اور عوام نے ملکر نئی سوچ کی بنیاد رکھی یہ دن پاکستان کی جمہوری تاریخ کا یادگار دن ہے، ایک فرسودہ، مراعات یافتہ، اقرباپرور اور کرپٹ نظام کو شکست ہوئی،فرسودہ نظام کے خالق ملکی اداروں اور معیشت کو کھوکھلا کر کے ذاتی مفادات حاصل کرتے رہے ،اقتدار ملا تو ملک کو معاشی مشکلات کا سامنا تھا ملک قرضوں کی دلدل میں پھنسا ہوا تھا۔اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں نئے عزم کے ساتھ اصلاحات کی جانب بڑھے،کورونا وبا ء سے نا صرف نبرد آزما ہوئے، بلکہ معیشت ،صحت دونوں کواہمیت دی گئی ،مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر بھرپور انداز میں اجاگر کیا گیا،کامیاب جوان پروگرام، یکساں نصاب تعلیم، بلین ٹری سونامی، ترقی کے سفر کا آغاز ہیں، سی پیک کی رفتار تیز، ڈیمز کی تعمیر اور کم آمدن والے افراد کیلئے اقدامات کیے گئے، ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں جدوجہد جاری رہے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!