تربت: بلوچستان کے علاقے تربت میں دہشتگردوں کی فائرنگ کے باعث پاک فوج کا ایک اور سپوت ملک پر قربان ہو گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق واقعہ بلوچستان کے علاقے تربت سے 35 کلومیٹر دور ہوا، سکیورٹی فورسز کی پٹرولنگ ٹیم پر دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی، فائرنگ کے باعث پاک فوج کا لانس نائیک جاوید کریم شہید ہو گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ سے سکیورٹی فورسز کے تین جوان زخمی ہو گئے۔ جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا






