لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہبازشریف کی زیر صدارت ماڈل ٹاﺅن میں مرکزی رہنماﺅں کا غیر رسمی اجلاس منعقد ہوا جس میں عید الاضحی کے بعد مجوزہ آل پارٹیز کانفرنس کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شہباز شریف کی رہائشگاہ پر ہونے والے اجلاس میں شاہد خاقان عباسی ،احسن اقبال، رانا ثنااللہ، رانا تنویر حسین، خواجہ سعد رفیق، شیزہ فاطمہ خواجہ، مریم اورنگزیب اور خرم دستگیر سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں عید الاضحی کے بعد مجوزہ آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد ، اس کے ایجنڈے اور دیگر امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی ۔
