بھارت افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے،منیر اکرم

بھارت افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے،منیر اکرم

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ افغانستان سے پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے۔ نیو یارک میں میڈیا سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے منیر اکرم نے کہا کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ نے بھی واضح کردیا کہ افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے۔بھارت میں دہشت گردہ موجود ہیں جو سری لنکا سمیت خطے کے دیگر ممالک میں دہشت گردانہ کارروائیاں کررہے ہیں ، افغانستان کی سرزمین پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں کیلئے استعمال ہو رہی ہے جس کا جواب دینا ہوگا۔ بھارت کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھایا ہے، بھارت کی دہشت گردی کو ہر پلیٹ فارم پر بے نقاب کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!