خاران: بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر سابق وزیر داخلہ بلوچستان میر شعیب نوشیروانی نے میر عبدالطیف نوتیزئی کے گھر پارٹی رہنماو¿ں اور ورکروں کے اعزاز میں عید ملن پارٹی دی اس موقع پر میر شعیب نوشیروانی کے ہمراہ میر جمال نوشیروانی، میر عبدالطیف نوتیزئ، میر ذوالفقار نوشیروانی، میر سمیع نوشیروانی، بی اے پی کے ضلعی آرگنائزر حاجی نوراحمد ملازئی آرگنائزنگ سیکرٹری منظور سیاپاد، نصراللہ سیاپاد ودیگر موجود تھے۔ میر شعیب نوشیروانی سے علاقائی معتبرین، وکلا برادری، اقلیت برادری کے وفود سمیت بی اے پی اسٹوڈنٹس ونگ عہدے داروں نے ملاقات کی میر شعیب نوشیروانی نے ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خاران کے عوام سے ہمارا صرف ووٹ کا رشتہ نہیں بلکہ خونی رشتہ ہے میں اور میرے والد میر عبدالکریم نوشیروانی نے ہمیشہ عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اور آئندہ بھی کرتے رینگے ہمارے لئے اقتدار کوئی معنی نہیں رکھتا ہمارا خدمت کا سلسلہ جاری ہے میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ کسی بھی پارٹی یا لیڈر کی کامیابی کا دارومدار ورکرز پوتے میں اپنے ورکرزکی خدمات کو قدر کی نگاہ دیکھتا ہوں میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ بی اے پی عوام کی پارٹی ہے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان بلوچستان کو ترقی وخوشحالی کیطرف گامزن کرچکے ہیں پہلی دفعہ وزیر اعلی جام کمال صاحب نہی بلا تفریق بلوچستان کے تمام علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا ہے جنکی تکمیل سے ترقی وخوشحالی ائے گی میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ لوگوں کے مسائل و مشکلات کو حل کرنا اولین ترجیح ہے اپنے عوام کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے ۔






