ٹوکیو: فٹبال کلب نگویا گرامپس کے دو کھلاڑیوں کے کروناوائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جاپان کی ٹاپ فلائٹ فٹ بال لیگ میں اتوار کو کھیلا جانے والا میچ منسوخ کردیا گیا، جو کہ ایک ماہ قبل جے لیگ دوبارہ شروع ہونے کے بعد رک جانے والا پہلا میچ ہے۔نگویا کے خلاف اتوار کی شام کو سانفریس ہیروشیما کا ہم میچ ایسے وقت میں منسوخ کیا گیا جب جاپان کووڈ19انفیکشنز میں اضافے سے لڑ رہا ہے ، بالخصوص ٹوکیو اور اوساکا جیسے شہروں میں، جس سے عوام میں دوسری لہر کا خوف پیدا ہوگیا ہے۔نگویا کے دفاعی کھلاڑی کو جمعہ کو بخار اور سردرد ہوا اور وائرس ٹیسٹ مثبت آیا۔ٹیم نے 60کھلاڑیوں اور اہلکاروں کے ٹیسٹ کئے ، جس میں ایک اور کھلاڑی اور عملے کے ایک رکن کے نتائج علامات ظاہر نہ ہونے کے باوجود مثبت آئے۔
