بلوچستان نیشنل غریب پرورپارٹی کے قیام کااعلان

بلوچستان نیشنل غریب پرورپارٹی کے قیام کااعلان

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان نیشنل غریب پرورپارٹی کے قیام کااعلان ،میربٹھے خان بزنجو صدر،ایڈووکیٹ ایم انورگرگناڑی جنرل سیکریٹری منتخب عیدالاضحٰی کے بعد کابینہ کااعلان کیاجائیگا۔اتوار کے روز کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈووکیٹ محمدانورگرگناڑی نے صوبے میں نئی جماعت کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ”بلوچستان نیشنل غریب پرورپارٹی “بابائے بلوچستان غوث بخش بزنجو کے فلسفہ کے مطابق غریب عوام کو معاشی،سیاسی وسماجی طورپرطاقتوردیکھناچاہتی ہے ہماری کوشش ہوگی کہ کھوکھلے نعروں کی بجائے عملی طورپرلوگوں کی خد مت کریں ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے منتشراوردوردرازاضلاع میں لوگوں کو آج بھی اچھی تعلیم کیلئے معیاری اسکول،علاج کیلئے بہترین ہسپتال،پینے کیلئے صاف پانی،نوجوانوں کیلئے روزگار ،ترقی وخوشحالی کیلئے سڑکوں کا نہ ہونا جیسے مسائل شامل ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ 30سے40سالوں سے سیاست اورباربارالیکشن سے غریب عوام کی زندگیوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ،BNGPصوبے کے غریب عوام کومایوس نہیں کرے گی کوشش ہوگی کہ غریبوں کو دیگر طبقات کے برابرلائیں ۔انہوں نے کہا کہ پنجگور،گوادر،خضداراورلسبیلہ میں اجلاس منعقدکئے جس کے بعد”بلوچستان نیشنل غریب پرورپارٹی “ کے قیام کااعلان کرتے ہیں جس کے صدرمیربٹھے خان بزنجواورجنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ ایم انورگرگناڑی ہوںگے جبکہ عیدالاضحٰی کے بعد کابینہ کااعلان کیاجائیگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!