پیاز فروخت کے لئے  گوجرنوالہ جانے والا  خاران کا رہائشی منظور بلوچ  قتل، لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے گئے

پیاز فروخت کے لئے گوجرنوالہ جانے والا خاران کا رہائشی منظور بلوچ قتل، لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے گئے

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

خاران: پنجاب کے شہر گوجرنوالہ میں، خاران کے رہائشی منظور بلوچ ولد عیسی زئی کو قتل کر کے مسخ شدہ لاش پھینک دیا گیا ہے،منظور بلوچ گوجرنوالہ میں پیاز منڈی میں، اپنی پیاز بھیجنے کے سلسلے میں گیا تھا۔ منظور بلوچ کو، چند لوگوں نے بازار سے اٹھا کر، کسی مکان میں تشدد کر نے کےبعد جسم کے کئی حصوں کو کاٹ کر کے لا ش کی بےحرمتی کر کے پھینک دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس اس واقعے میں دلچسپی نہیں دیکھا رہی ہے جبکہ مسئلے کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔ منظور بلوچ اپنے گھر کا واحد کفیل ہے۔ منظور بلوچ کی قتل کے خلاف بلوچستان بھر کے سیاسی و سماجی کارکنان شدید احتجاج کر رہے ہیں اور پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ منظور بلوچ کے قاتلوں کو پکڑ کر قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!