کوئٹہ :جمعیت علماءاسلام پاکستان کے مرکزی رہنماءو سابق سینیٹر مولانا حافظ حمد اللہ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی عبادت سے ہی حاصل کی جا سکتی ہے بغاوت سے نہیں الٰہی رضا کے حصول کے لئے مسلمان صلہ رحمی کا عملی نمونہ بن کر نمود و نمائش سے ہٹ کر غربا کی مدد کرے تاکہ سفیدپوش غربا کی عزت نفس مجروح نہ ہوان خیالات کا اظہار انہوں نے وفودسے ملاقات کے دوران کیا مولانا حافظ حمد اللہ نے کہا کہ عبادت قرب الٰہی کا ذریعہ ہے رمضان المبارک کے بعد بھی عبادات کا سلسلہ جاری رکھنا چاہیے عید کے موقع پر غریب و نادار افراد کی مدد اسلامی و قومی فریضہ ہے معاشرے کے غریب طبقے کے بچوں کی ضروریات کو پوری کرنا اور انہیں خوشیاں دینا ہی اصل عید ہے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کی خوشنودی عبادت سے حاصل کی جا سکتی ہے بغاوت سے نہیں الہی رضا کے حصول کے لئے مسلمان صلہ رحمی کا عملی نمونہ بن کر نمود و نمائش سے ہٹ کر غربا کی مدد کرے تاکہ سفیدپوش غربا کی عزت نفس مجروح نہ ہو انہوں نے کہا کہ عید کے اس پرمسرت موقع پر نفرتوں کو ختم کرکے محبت و اخوت کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔






