وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ آین آر او چاہتے ہیں مگر وہ سن لیں کہ میں انہیں کسی صورت معاف نہیں کروں گا۔ جمعرات 30 جولائی کو اسلام آباد میں ہونے والے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر میں اپنے نظریے سے پیچھے ہٹ گیا تو پارٹی ختم ہو جائے گی، کچھ لوگوں نے مطالبات لکھ کر بھیجے ہیں کہ یہ منی لانڈرنگ نکال دیں۔ خطاب کے دوران وزیراعظم نے ایک بار پھر دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ یہ لوگ این آر او کو بھول جائیں، انہیں کسی صورت این آر او نہیں ملے گا






