ایران کیخلاف دھاتوں کی پابندیوں کا دائرہ کار بڑھا رہے ہیں: پومپیو

ایران کیخلاف دھاتوں کی پابندیوں کا دائرہ کار بڑھا رہے ہیں: پومپیو

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

واشنگٹن : امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف دھاتوں کی پابندیوں کا دائرہ کار بڑھا رہے ہیں۔ واشنگٹن سے جاری کیے گئے ایک بیان میں امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ایران میں خاص طور پر 22 مخصوص دھاتوں پر خاص توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ یہ 22 دھاتیں ایران کے جوہری، فوجی یا بیلسٹک میزائل پروگرام میں استعمال ہوتی ہیں۔ اس سے قبل امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے روبرو بیان دیتے ہوئے امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو نے ایران کو ایک جارح ملک قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ مظلوم نہیں، اگر اس کے خلاف اقوامِ متحدہ کی عائد کردہ اسلحے کی پابندی کی مدت ختم ہو جاتی ہے اور اس میں توسیع نہیں کی جاتی تو وہ مشرقِ وسطیٰ کے پورے خطے میں اپنی تباہ کن سرگرمیاں اور ان میں’سہولت کاری‘ کا کردار جاری رکھے گا۔ مائیک پومپیو نے کہا کہ ایران پہلے ہی آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کو بارودی سرنگوں کے حملوں میں نشانہ بنا چکا ہے، اس نے سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر میزائلوں سے حملے کیے ہیں اور یمن میں حوثیوں کو اسلحے سے لدے جہاز بھیجے ہیں۔ امریکی وزیرِ خارجہ نے خبردار کیا کہ اگر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل اپنا کردار ادا کرنے میں ناکام رہتی ہے تو ایران کو پورے مشرقِ وسطیٰ بلکہ دنیا بھر میں تباہی کے بیج بونے کی آزادی مل جائے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!