بھارتی ٹی وی اداکار سمیرشرما نے مبینہ طورپرخودکشی کرلی

بھارتی ٹی وی اداکار سمیرشرما نے مبینہ طورپرخودکشی کرلی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

ممبئی : بھارتی ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار سمیر شرما نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 44 سالہ سمیر شرما کی لاش ملاڑ میں واقع اپارٹمنٹ میں پنکھے سے لٹکی ہوئی برآمد ہوئی ہے۔ خودکشی کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ فارنزک ٹیم کو بھی بلا لیا گیا ۔ ملاڈ پولیس کے مطابق، سمیر شرما نے اسی سال فروری میں اپارٹمنٹ کرائے پر لیا تھا ۔ رات کو ڈیوٹی کے دوران سوسائٹی کے چوکیدار نے لاش کو دیکھا، اس کے بعد اس نے حادثہ کے بارے میں سوسائٹی کے دوسرے لوگوں کو بتایا۔پولیس کے مطابق خود کشی کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل پایا ہے۔ لاش کی حالت کو دیکھتے ہوئے پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اداکار نے ایک دن پہلے ہی خود کشی کرلی تھی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔ سمیر شرما نے سیریل ’یہ رشتے ہیں پیار کے’، ’کہانی گھر گھر کی’، ’لیفٹ رائٹ لیفٹ’، ’اس پیار کو کیا نام دوں’، میں کام کیا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!