دالبندین محمد بخش بلوچ سے ) ۔ممتاز قبائلی رہنماء و اے آر بی گورنمنٹ کنسٹرکشن کمپنی کے منیجمنٹ ڈائریکٹر ٹھیکیدار حاجی عبدالرؤف ریکی نے آر سی ڈی شاہراہ پر واقع دالبندین کسٹم کے نزدیک العثمان ریکی پیٹرولیم سروس کا افتتاح کیا اس موقع پر قبائلی معتبرین ٹھیکیدار حاجی عبدالرحیم ریکی ۔حاجی محمد عارف ریکی ۔سردار عبدالغیاث نوتیزئی ۔ملک عبدالباری ریکی ۔میر شبیر احمد چاکر ریکی ۔ٹھیکیدار ظاہر ریکی ۔ ٹھیکیدار حبیب ریکی ۔حاجی شیر جان ریکی حاجی عبدالباقی ریکی ظہیر آحمد ریکی۔ بی این پی کے رہنماء مصطفے کمال ریکی ۔ میر عبدالباقی ریکی ۔عبدالغیاث بڑیچ ۔سرفراز ریکی ۔فضل الرحمان ریکی ۔شاہ فہد محمد حسنی ۔ محبوب بلوچ ۔عبدالشکور ریکی ۔یونس بلوچ حاجی لیاقت ریکی حاجی علی نواز ریکی پرنس الیاس ریکی عبدالغیاث بڑیچ سمیت دیگر موجود تھے ۔ اس موقع پر پیٹرولیم سروس کے مینجر شبیر چاکر ریکی نے کہا کہ پیٹرولیم سروس کے قیام کا مقصد علاقے کے عوام بالخصوص ٹرانسپورٹرز کو سہولیات فراہم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ علاقے میں کاروباری تجارتی سرگرمیوں کے فروغ سے علاقے میں خوشحالی آئے گی انہوں نے تمام معززین کا شکریہ ادا کیا آخر میں ایاز بڑیچ نے اجتماعی دعا کرائی ۔
