کوئٹہ :اندرون بلوچستان بارشوں کا سلسلہ جاری ‘ مزید 2روز تک بارشوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے دوسری جانب بولان اور پہاڑی علاقوں میں وقفے وقفے کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے دریائے بولان میں درمیانی درجے کا سیلابی ریلہ ہے دریائے بولان میں 33ہزار سیلابی پانی گزر رہا ہے سیلابی پانی آنے کے باعث سندھ بلوچستان قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل ہوگئی لیویز فورس نے ٹریفک کو مختلف مقامات پر روک دیا ہے شاہراہ کے دونوں اطراف سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئی ہے کرتہ بولان اونچے درجے کا سیلابی پانی آبادی میں داخل ہو چکی ہے متعدد افراد سیلابی پانی میں بری طرح پھنس گئے ہیں فوری ریسکیو نہ کیا گیا تو انسانی المیہ جنم لینے کا ہے مچھ و گرد نواح سے شدید بارشوں نے تباہی مچا دی کرتہ گاوں میں متعدد گھر زیر آب آگیے سینکڑوں مال موشی بہہ گئے کرتہ کھجوری بارڑی تل بی بی نانی لانڈھی و دیگر دیہاتوں کا زمینی راستہ منقطع ہو گیا






