بلوچستان عوامی پارٹی کی رہنماء و سماجی کارکن ثناء درانی نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کہا ہے کہ کچھ عناصر بڑے پیمانے پر سوشل میڈیا سیل کے زرئعے میرے خلاف ایک پروپیگینڈا مہم شروع کیے ہوئے ہے جو جلد بے نقاب ہونگے. میری اور میرے ساتھی خواتین کی شروع دن سے پارٹی کے لئے انتھک محنت کسی سے پوشیدہ نہیں اور میرے قابل احترام قیادت, سینئر رہنماوں و کارکنان نے ہمیشہ اس پر ہماری بھرپور حوصلہ افزائی کی ہے صوبے میں قبائلی روایات اور پارٹی کے اندر اور مرکزی دفتر میں خواتین کے لئے عزت و احترام کا فقیدالمثال ماحول موجود ہے لیکن کچھ عناصر اس ماحول اور احترام کو برداشت نہیں کرپاریے اور خواتین کے لئے مشکلات بڑھانے کے ساتھ ساتھ انھے سائیڈ لائین کرنے کے لئے ذاتی پروپیگینڈا جیسے شرمناک اور قابل مذمت سازیشوں پر اتر آئے ہیں جیسے جلد بے نقاب کرینگے. انھوں نے کہا کہ امید ہے بانی پارٹی جناب سعید احمد ہاشمی, پارٹی صدر جناب جام کمال خان, پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری منظور خان کاکڑ اور کارکنان کی آواز چیف ارگنائزر جناب حاجی جان جمالی صاحب غلیظ پروپیگینڈا مہم کے خلاف تحقیقات کرینگے کیونکہ یہ صرف ایک قبائلی خاتون کے ہی خلاف نہیں بلکہ اصل میں باپ پارٹی اور صوبے کی خواتین کے احترام کی روائتی قبائلی و سیاسی جدوجہد پر حملہ ہے, آمید ہے کہ پارٹی کے یہ زمداران اپنے آئنی اختیارات کو بروکار لاتے ہوئے ان عناصر کو منظر عام پر لائینگےتاکہ پارٹی میں خواتین کی شمولیت اور سیاسی جدوجہد کی راہ میں حائل پر رکاوٹ کو ختم کیا جاسکے اور پارٹی میں خواتین کی عزت و احترام کی روایات برقرار رہیں یہی ہماری پارٹی کے آئین, منشور اور احتساب کے اہم نکات ہیں.






