موغادیشو : صومالیہ میں ایک فوجی اڈے کے گیٹ پر کار بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم آٹھ فوجی ہلاک جبکہ چودہ زخمی ہو گئے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ صومالیہ کے دارالحکومت کے ضلع وارتا ناب آباد میں خود کش حملہ آور نے سپورٹس اسٹیڈیم کے نزدیک آرمی بریگید کے گیٹ پر دھماکہ خیز مواد سے بھری کار کو دھماکے اے اڑا دیا دھماکے کے نتیجے میں آٹھ فوجی ہلاک اور چودہ زخمی ہو گئے ۔حملے کی ذمہ داری القاعدہ نے قبول کر لی






