اسلام آباد: جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پاکستان مسلم لیگ( ن) کی رہنما مریم نواز کی گاڑی پر پتھراﺅ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نیب کے زریعے اپوزیشن کو دیوار سے لگانا چاہتی ہے تاہم حکومت کے خاتمے کےلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی انہوں نے اپوزیشن جماعتوں کی تقسیم پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن کی بڑی جماعتوں کی وجہ سے متحد ہونے میں دشواریاں پیش آرہی ہیں ۔منگل کے روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ٓاج مریم نواز کے ساتھ افسوسناک واقعہ رونما ہوا ہے اورمریم نواز پر احتساب افس پہنچی تو وہاں ان پر آنسو گیس پھینکا گیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا انہوںنے کہاکہ مریم نواز نے مجھ سے رابطہ کیا اور تمام صورتحال سے آگاہ کیا اور پولیس گردی سے متعلق ویڈیو بھی ارسال کی ہے انہوں نے کہاکہ پتھراﺅ سے مریم نواز کی بلٹ پروف گاڑی کا شیشہ بھی ٹوٹ کیا ہے ہم سیاست میں انتقامی کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیںانہوںنے کہاکہ نیب والے اب کہہ رہے ہیں کہ انہیں دوسرے دفتر میں بلایا تھا اور پولیس بھی عذر تلاش کر رہی ہے مگر اب ان کا عذر قابل قبول نہیں ہے انہوںنے کہاکہ جمعیت علماءاسلام مریم نواز کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیںاس وقت حکومت نیب کے زریعے اپوزیشن کو دیوار کے ساتھ لگانا چاہتے ہیںانہوںنے کہاکہ اگر مریم نواز کی گاڑی پروف نہ ہوتی تو پتہ نہیں کیا ہوتا اور اس معاملے پر پولیس کا موقف گناہ بعد از بدتر گناہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم سیاست میں اس طرح کے رویوں کی شدید مذمت کرتے ہیںنیب اب واقعے کے بعد عذر پیش کررہی ہے جو قبول نہیں کیا جا سکتا ہے انہوںنے کہاکہ ہم واضح الفاظ میں مریم نواز کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیںنیب احتساب کے لیے نہیں انتقام کے لیے بنایا گیا ادارہ ہے اورحکومت سیاسی مخالفین کے خلاف نیب کو استعمال کررہی ہے انہوںنے کہاکہ جب تک اپوزیشن یکسو نہیں ہوگی، ہم اس ناجائز حکومت کے خلاف موثر کردار ادا نہیں کر سکتے ہیں انہوںنے کہاکہ ن لیگ کی گاڑیوں میں پتھر اس لیے برآمد ہوئے کہ وہ پتھر سازشی عناصر کی جانب سے مسلم لیگ ن کے بھیس میں بھیجے گئے تھے ایک سوال کے جواب میںمولانا فضل الرحمن نے کہاکہ اب تو نوازشریف اور شہبازشریف کوسوچنا چاھیے کہ وہ مولانافضل الرحمن کے موقف کے ساتھ یا ہیں یا نہیں اپوزیشن کے متحد ہوئے بغیر اپوزیشن کو اسی طرح دیوار سے لگایا جائے گا پتھرمسلم لیگ ن کے بھیس میں لائے تھے مسلم لیگ ن سے تحفظات ہیں جب تحفظات دور ہوں گے تو اے پی سی ہوجائے گی ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ پتھر او پولیس بھی کرتی ہوتی ہے میرے خیال میں نیب کے خلاف اپوزیشن ایک ہی بار کھڑی ہوجائے تو بہتر ہوگا ایف اے ٹی ایف بل پر مسلم لیگ ن اور پی پی پی سے تحفظات ہیں۔ امید ہے جلد ہی تحفظات دور ہوجائیں گے اور اے پی سی بھی ہوجائے گی
