ڈونلڈ ٹرمپ کی پریس کانفرنس کے دوران وائٹ ہائوس کے باہر فائرنگ

ڈونلڈ ٹرمپ کی پریس کانفرنس کے دوران وائٹ ہائوس کے باہر فائرنگ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پریس کانفرنس کے دوران وائٹ ہاو¿س کے باہر ایک شخص نے فائرنگ کردی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پریس کانفرنس کے دوران وائٹ ہاو¿س کے باہر ایک شخص نے فائرنگ کردی جس کے بعد صدر صدر ٹرمپ نیوز بریفنگ چھوڑ کر چلے گئے تاہم تھوڑی ہی دیر بعد امریکی صدر واپس آئے اور صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ حالات پر قابو پایا جا چکا ہے۔امریکی سیکرٹ سروس کی جانب سے کی گئی ٹوئٹس کے مطابق امریکی سیکرٹ سروس کے ایک اہلکار کی موجودگی میں ہونے والی فائرنگ 17ویں اسٹریٹ اور پینسلوینیا ایوینیو پر کی گئی جہاں سیکرٹ سروس گارڈز نے وائٹ ہاو¿س کے باہر مسلح شخص کو گولی مار کر زخمی کیا۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے دوران وائٹ ہاو¿س کو لاک ڈاو¿ن کردیا گیا تھا، زخمی مشتبہ شخص کو گرفتار کرکے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔قانون نافذ کرنے والے عہدیدار مذکورہ شخص کے مقصد کا تعین کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور حکام اس کی تفتیش کر رہے ہیں کہ یہ شخص کسی ذہنی بیماری میں مبتلا تو نہیں رہا۔ٹرمپ نے کورونا وائرس بریفنگ شروع ہی کی تھی کہ امریکی سیکریٹ سروس کا ایک ایجنٹ انہیں بریفنگ روم سے باہر لے گیا۔امریکی صدر چند منٹ بعد واپس آئے اور بتایا کہ وائٹ ہاو¿س کے باہر ‘فائرنگ کی گئی تھی جس پر قابو پالیا گیا ہے’۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ‘واقعی فائرنگ کی گئی تھی اور کسی کو ہسپتال لے جایا گیا ہے’۔انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گولیاں چلائیں اور انہیں یقین ہے کہ جس شخص کو گولی مار دی گئی وہ مسلح تھا۔انہوں نے کہا کہ ‘یہ مشتبہ شخص تھا جسے گولی مار دی گئی ہے’۔ٹرمپ نے کہا کہ ایجنٹ انہیں اوول آفس لے گئے تھے، اس واقعے کے بعد وائٹ ہاو¿س کو سیکیورٹی خدشات کے تحت بند کردیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!