امریکی ڈالرکی قدر مزید کم ہوکر 168روپے کی سطح پر آگئی

امریکی ڈالرکی قدر مزید کم ہوکر 168روپے کی سطح پر آگئی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کراچی :مقامی کرنسی مارکیٹوں میں جمعرات کو امریکی ڈالرکی قدر مزید کم ہوکر 168روپے کی سطح پر آگئی جب کہ یورو کی قدر میں 1.50روپے اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں ایک روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرمیں10پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید168.10روپے سے گھٹ کر168روپے اور قیمت فروخت168.40روپے سے گھٹ کر168.20روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید168روپے مستحکم رہی اور قیمت فروخت168.50روپے سے گھٹ کر168.40روپے ہو گئی۔فاریکس رپور ٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید1.50روپے کے اضافے سے195.80روپے سے بڑھ کر197.30روپے اور قیمت فروخت197.80روپے سے بڑھ کر199.30روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 218روپے سے بڑھ کر219روپے اور قیمت فروخت220روپے سے بڑھ کر221روپے ہوگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!