کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف کوئٹہ ریجن کے صدر ڈاکٹر منیر بلوچ نے پوری قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا دن تجدید عہدکے ساتھ ساتھ ہمیں یہ یاددلاتا ہے کہ اس پاک سرزمین کو بننے میں ہمارے آباؤ اجداد نے لاتعداد قربانیوں کے عوض ہمیں یہ آزاد ملک دیا ہم آج کے دن جھنڈے،بینرز یا چراغاں کرنے سے اس ملک کا حق ادا نہیں کرسکتے بلکہ ہم لوگو ں نے دن رات محنت کرکے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے وطن کے عوام کو سیاسی،سماجی اور سائنسی بنیادوں پر جدید دنیا کے ساتھ استوار کرنا ہوگا تاکہ ہم دنیا کے نقشے پر وہ ملک جو کلمے کے نام پر بنا وہ دنیاکے نقشے پر عیاں ہواور آج کے دن ہمیں اپنی نوجوان نسل کو ان قربانیاں دینے والے لیڈرز جس میں قائداعظم محمد علی جناح کی جدوجہد،علامہ اقبال کی شاعری اور تحریراور سرسید احمد خان کے دو قومی نظریے،مولانا ظفر علی خان نے صحافت کے میدان مسلمانوں میں آزادی کا جذبہ اجاگر کیا تھا ہماری نوجوان نسل کو اس کو مشعل راہ تصور کرکے انکے نقش قدم پر چل کر اپنی ترقی کیلئے دن رات محنت کرنی ہے






