بلوچستان میں بم دھماکوں کے   واقعات میں  راہگیر جاں بحق،  پانچ افراد زخمی  جبکہ دیگر واقعات میں خاتون سمیت چار افراد جاں بحق دو زخمی

بلوچستان میں بم دھماکوں کے واقعات میں راہگیر جاں بحق، پانچ افراد زخمی جبکہ دیگر واقعات میں خاتون سمیت چار افراد جاں بحق دو زخمی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) بلوچستان میں بم دھماکوں کے دو مختلف واقعات میں ایک راہگیر جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے جبکہ دیگر واقعات میں خاتون سمیت چار افراد جاں بحق دو زخمی ہوگئے ژوب میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے تربت کے علاقے آپسر میں سڑک کنارے ریمورٹ کنٹرول بم نصب کیا تھا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک راہگیر جاں بحق ہوگیا اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر لاش کو ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔ پولیس کے مطابق جمعرات کے روز مستونگ بازار میں پائلٹ سکول کے قریب نامعلوم افراد کے کریکر بم حملے میں حافظ حمید اللہ، نصیب اللہ اور ایک خاتون زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہسپتال انتظامیہ کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کوگھیرے میں شواہد اکٹھے کئے واقعہ سے متعلق پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے ۔ریسیکو ذرائع کے مطابق جمعرا ت کے روز کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ سکندر آباد کے قریب گاڑی کی ٹکر سے بی بی شگفتہ ولد فدا محمدجاںبحق ہوگئی پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد نعش ورثاءکے حوالے کردی ، تمبو کے علاقے گوٹھ ملہار خان عمرانی میں تالاب میں ڈوب کردو معصوم بچے جاں بحق ہوگئے ڈیرہ مرادجمالی میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے آٹھ سالہ بچے اور خاتون جاں بحق ہوگئے جمعرات کے روز نوشکی کے علاقے سیاہ کوہ توتی چکل ایریا میں موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم میں دو افراد زخمی ہوگئے ۔ لیویز ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب میں اسسٹنٹ کمشنر محمدعارف کاکڑ کی سربراہی میں ایس ایچ او مرغہ کبزئی عبدالرحمان مندوخیل نے لیویز فورس کی بھاری نفری کے ہمراہ چھاپہ مار کر26 جولائی 2020 ءکو روز الدین کبزئی کے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزمان سید گل کرم خان عبدالحق محمد شاہ روزی اللہ اقوام کبزئی کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!