خضدار (نامہ نگار) ملک کے دیگر حصوں کی طرح خضدار میں بھی یوم آزادی روایتی و قومی جزبے کے ساتھ منایا گیا ،ڈپٹی کمشنر سیکرٹریٹ میں پرچم کشائی کی تقریب منعققد ہوئی ،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پاکستان زندہ باد ریلی نکالی گئی ،پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پریس کلب میں سمینار کا انعقاد کیا گیا جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی اور جھالاوان عوامی پینل کی جانب سے الگ الگ ریلیاں نکالی گئی،وائس آف بلوچ کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا تفصیلات کے مطابق خضدار میں جشن آزادی کی مناسبت سے سب سے بڑی تقریب ڈپٹی کمشنر سکرٹریٹ میں منعقد ہوئی ابتداءمیں پرچم کشائی کی گئی ڈی آئی جی قلات رینج آغا محمد یوسف ،ڈپٹی کمشنر خضدار ڈاکٹر طفیل احمد بلوچ،سابق سابق معاون خصوصی وزیر اعلی بلوچستان آغا شکیل احمد درانی اور ایس ایس پی خضدار پرچم کشائی کی جبکہ پولیس فورس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر سیکرٹریٹ میں مشترکہ طور پر کیک بھی کاٹی گئی تقریب میںاسسٹنٹ کمشنر خضدار عبدالمجید سرپرہ ،سردار حیات خان ساجدی ،سردار بلند خان غلامانی پاکستان مسلم لیگ کے رہنماوں میر عبدالرحمن زہری میر جمعہ خان شکرانی ،وڈیر غلام فاروق جاموٹ ،نیشنل پارٹی کے رہنماوں میر عبدالرحم کرد ڈویژنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عبدالقیوم عمرانی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خضدار میر نذر زہری،میر اشرف علی مینگل ،انجمن تاجران کے صدر حافظ حمید اللہ مینگل ،ہندو پنچائیت کے رہناءجواری لعل،بلوچستان عوامی پارٹی کے ٹکری بشیر احمد سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے عہدیداران ،ضلعی آفسران ،قلات اسکاوٹس کے آفسران و جوانوں ،انجمن تاجران ،ہندو پنچائیت کے رہنماوں نے تقریب میں شرکت کی ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام پاکستان زندہ باد ریلی ڈپٹی کمشنر خضدار ڈاکٹر طفیل احمد بلوچ کی نگرانی میں نکالی گئی جس میں عوام الناس ،سیاسی جماعتوں کے عہدیداران ،پولیس ،لیویز ،ایف سی کے جوانوں سمیت مختلف طبقات کے لوگوں نے شرکت کی ریلی مختلف شاہراوں سے ہوتی ہوئی دوبارہ ڈپٹی کمشنر سیکرٹریٹ پہنچ کر اختتام پزیر ہوا ،علاوہ ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام یوم آزادی کے سلسلے میں پریس کلب خضدار کے ہال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کی صدارت ضلعی صدر میر عبدالرحمن زہری نے کی تقریب میں میر عبدالرزاق زہری ،میر حسن خان قلندرانی ،ڈاکٹر حضور بخش زہری ،میر زاکر علی باجوئی ،حاجی عبید اللہ قمبرانی ،میر عبدالوہاب زرکزئی و دیگر شریک تھے تقریب سے میر عبدالرحمن زہری ،میر جمعہ خان شکرانی ،نیشنل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری میر اشرف علی مینگل ،عید محمد ایڈووکیٹ ،،(ن) لیگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری عطاءاللہ موسیانی چیئرمین عبدالحئی ،میر قمبر مینگل اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نواب ثناءاللہ خان زہری کی قیادت میں پاکستان کی علم کو بلند کر کے یہاں پاکستان زندہ باد کی بنیاد رکھی اور اسی جہد کے باعث اس کے بیٹے ،بھائی و بھتیجے کو نشانہ بنا کر شہید کر دیا گیا مگر شہادت پاکستان مسلم لیگ اور زرکزئی خاندان کا طرہ امتیاز رہا ہے شہادتوں کے باوجود ہمارے قائد نے پاکستان کی علم کو بلند کرتے ہوئے یہاں ترقی و خوشحالی کی بنیاد ڈالی مگر افسوس آج حکومتی پارٹی کے ایک غیر منتخب شخص کی جانب سے نواب ثناءاللہ خان زہری کے ترقیاتی ویژن میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور دیگر جماعتیںان کو ان کے مقاصد کو کامیاب ہونے نہیں دینگے دریں اثناءبلوچستان عوامی پارٹی کے زیر اہتمام یوم آزادی کی مناسبت سے پارٹی کے مرکزی رہنماءآغا شکیل احمد درانی کی قیادت میں درانی ہاوس سے ریلی نکالی گئی ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی دوبارہ درانی ہاوس پہنچ کر اختتام پزیر ہوا ریلی میں پارٹی کے کارکنان اور عوام الناس سے بڑی تعداد میں شرکت کی ریلی کے شرکاءپاکستان زندہ اباد پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگا رہے اور ہاتھوں میں پاکستان و کشمیر کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے ریلی کے شرکاءسے آغا شکیل احمد درانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادیایک بڑی نعمت ہے ہمیں اللہ تعالیٰ کی جانب دے دی گئی اس نعمت کی قدر کرنی چائےے دریں اثناءجھالاعوان عوامی پینل کے زیر اہتمام بھی یوم آزادی کے سلسلے میں ریلی نکالی گئی ریلی مختلف شاہراوں سے ہوتی ہوئی دو تلو ار کے مقام پر اختتام پزیر ہوا علاوہ ازیں وائس آف بلوچ کے زیر اہتمام ڈپٹی کمشنر ہال خضدار میں یوم آزادی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب سے وائس آ ف بلوچ کے رہنماءشہزاد بلوچ و دیگر مقررین نے خطاب کیا اور یوم پاکستان جشن آزادی کی مناسبت سے اپنے خیالات کا اظہار کیا
