بلوچستان میں عید کی تعطیلات کے تین روز کے دوران پہلے کی نسبت کورونا کے ٹیسٹ انتہائی کم ہوئے لیکن جو ٹیسٹ کیے گئے ان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی شرح بہت زیادہ تھی۔محکمہ صحت کی جائزہ رپورٹس کے مطابق 25 مئی کوعید الفطر کے پہلے روز مجموعی طور پر 166 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے61 پازیٹو آئے۔ 26 مئی کو 269 ٹیسٹ میں سے مثبت کیسز کی تعداد 68 تھی جبکہ 27 مئی کو 334 ٹیسٹ کیے گئے جن سے 68 کے نتائج پازیٹو آئے۔مجموعی طور پر تینوں دنوں میں 799 کیسز میں سے209 پازیٹو کیسز میں متائثر ہونے کی شرح 25 فیصد سے زیادہ ہے۔محکمہ صحت کی جانب سے کورونا کے حوالے سے جو رپورٹس کے مطابق 27مئی تک بلوچستان میں کورونا کے مجموعی 3616 کیسز میں 3460 کیسز مقامی منتقلی کے تھے لیکن ان کی سب سے زیادہ تعداد 3231 کیسز چار اضلاع کوئٹہ ، قلعہ عبداللہ ،پشین اور قلعہ سیف اللہ میں ہے جو کہ مجموعی مقامی منتقلی کے کیسز کے 93 فیصد سے زیادہ ہیں۔تاہم مقامی منتقلی کے سب سے زیادہ کیسز کوئٹہ سے سامنے آئے ہیں ۔ جن کی تعداد 2949 (85.2 فیصد) ہے۔






