اسلام آباد :وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہماری ایٹمی قوت پاکستان اور اسکے عوام کے تحفظ و سلامتی کی ضامن ہے، مریم نواز صاحبہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے والی ایک نسل کی محنت اور کاوش کو ہر چیز کی طرح اپنے خاندان سے نہ جوڑیں،جو اپنے بیانیے سے وفاءنہ کرسکے وہ عوام سے کیا وفاءکریں گے؟آپ کی قیادت کی وفا مٹی سے نہیں پیسے سے رہی،قوم کے بچوں کا مستقبل چھین کر اپنی اولادوں کی زندگی بنانے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ 28مئی کے دن پاکستان کو اسلامی دنیا کی واحد ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل ہوا۔انہوںنے کہاکہ ہماری ایٹمی قوت پاکستان اور اسکے عوام کے تحفظ و سلامتی کی ضامن ہے۔انہوںنے کہاکہ قومی وقار اور سالمیت ہمارے لئے سب سے مقدم ہے،قوم ملک کے دفاع اور ترقی کیلئے ایک ہے۔انہوںنے کہاکہ مریم نواز صاحبہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے والی ایک نسل کی محنت اور کاوش کو ہر چیز کی طرح اپنے خاندان سے نہ جوڑیں۔انہوںنے کہاکہ اپنے کارکنوں کو تنہا چھوڑ کر ہر مرتبہ میدان سے بھاگنے والوں سے قوم آگاہ ہے۔انہوںنے کہاکہ جو اپنے بیانیے سے وفاءنہ کرسکے وہ عوام سے کیا وفاءکریں گے؟۔انہوںنے کہاکہ آپ کی قیادت کی وفا مٹی سے نہیں پیسے سے رہی۔انہوںنے کہاکہ ان وفاو¿ں کی تصویریں ایون فیلڈ اور دیگر جائیدادوں کی صورت دنیا بھر میں نظر آتی ہیں۔انہوںنے کہاکہ قوم کے بچوں کا مستقبل چھین کر اپنی اولادوں کی زندگی بنانے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔






