کوئٹہ :بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پارٹی کے بانی وسرکردہ رہنما شہید نواب امان اللہ خان زہری ان کے نواسہ شہید میر مردان خان زہری ان کے ساتھیوں شہید سکندر گورشیانی اور شہید مشرف زہری کے پہلی برسی کے مناسبت سے بروز سوموار 17 اگست 2020 شام 4 بجے کو پریس کلب کوئٹہ میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوگا جس میں ان شہدا کی لازوال اور ناقابل فراموش جدوجہد اور قربانیوں کو زبردست انداز خراج عقیدت پیش کیا جائے گا جنہوں نے اپنی پوری زندگی بلوچ قوم کے غضب شدہ حقوق کی حصول اور سرزمین کی دفاع ساحل اور وسائل کی حفاظت قومی واق و اختیار کے لیے جدوجہد میں گزارتے ہوئے طویل ترین قربانیوں کی تاریخ رقم کی اور آخر میں اپنے جانوں کے نذرانے پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کیا اور یہ ثابت کیا کہ وہ شہدا کی وہ خاندان ہے جو گزشتہ کہی دہائیوں سے قومی حقوق کے حصول اور سرزمین کی ایک ایک انچ کے دفاع کے لیے نبردآزما قوتوں کے خلاف جدوجہد میں مصروف عمل ہیں شہید نواب امان اللہ خان زہری اور ان کے خاندان کی۔ قربانیوں کو کوئی بھی ذی شعور ترقی پسند روشن خیال سیاسی کارکن کسی بھی صورت میں فراموش نہیں کرسکتا ہے سرزمین بلوچستان کی دفاع اور قومی حقوق کےلیے ان شہدا کی کردار اور عملی جدوجہد مشعل راہ کی حثیت رکھتے ہیں اور انکے قربانیوں تاریخ کے اوراق میں ہمیشہ سنہری الفاظ میں یاد رکھا جائے گا کہ جنہوں نے مادر وطن کیساتھ ہونے والے ناانصافیوں، ظلم و جبر قومی حقوق غصب کرنے والوں کے سامنے خاموشی اختیار کرنے کی بجائے جہد مسلسل کو ترجیح دیکر وطن اور قوم کےلیے مرمٹنے اور اپنے جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ہمیشہ زندہ رہنے کی مقام حاصل کی انہوں نے پارٹی کے کارکنوں، عہدیداروں قوم وطن دوست، ترقی پسند، روشن خیال عوام ،طلبہ تنظیموں ودیگر مکاتب فکر شعبہ زندگی تعلق رکھنے والے باشعور افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ ان شہدا کے پہلی برسی کے مناسبت سے ہونے والے تعزیتی ریفرنس میں بھرپور انداز میں شرکت کرکے قوم وطن دوستی کا عملی ثبوت دیں۔
