سعودی عرب : حرمین شریفین کے انتظامی عہدوں پر مزید 10 خواتین کا تقرر

سعودی عرب : حرمین شریفین کے انتظامی عہدوں پر مزید 10 خواتین کا تقرر

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

جدہ : حرمین شریفین کے انتظامات دیکھنے والے ادارے نے مزید 10 خواتین کو مسجد الحرام اور مسجد نبوی سمیت کسوہ کعبہ کے انتظامی عہدوں پر تعینات کردیا ہے ۔ عرب نیوز کے مطابق حرمین شریفین کے انتظامات دیکھنے والے ادارے جنرل پریزیڈنسی افیئر آف ہولی ماسک کے صدر ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس کی جانب سے جاری بیان میں مزید 10 خواتین کی تقرری کی اجازت دے دی گئی۔ تمام 10 نئی خواتین کو حرمین شریفین کے مختلف شعبوں میں اہم انتظامی عہدوں پر تعینات کیا گیا ہے۔حرمین شریفین میں اعلیٰ عہدے پر خدمات دینے والی کمیلیا الدادی کے مطابق تعینات کی گئی خواتین کو انجنیئرنگ، ایڈمنسٹریشن اور سپروائزر کے عہدوں سمیت دیگر اعلیٰ عہدوں پر تعینات کیا گیا ہے ، تعینات کی گئی خواتین دونوں مساجد میں موجود اہم عمارتوں ،غلاف کعبہ کی تبدیلی، لائبریری اور گیلری سمیت دیگر عمارتوں میں خدمات سر انجام دیں گی۔حرمین شریفین کے انتظامات دیکھنے والے ادارے کے مطابق چوں کہ مقدس مقامات کو دیکھنے کے لیے آنے والے زائرین کی نصف تعداد خواتین پر مشتمل ہوتی ہے، اس لیے وہاں پر خواتین افسران کا تعینات کیا جانا لازم بن چکا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!