تعلیمی اداروں میں ہراسگی کیخلاف تحفظ کا ترمیمی بل متعلقہ کمیٹی کے سپرد

تعلیمی اداروں میں ہراسگی کیخلاف تحفظ کا ترمیمی بل متعلقہ کمیٹی کے سپرد

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد: چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی نے تعلیمی اداروں ہراسگی کیخلاف تحفظ کا ترمیمی بل متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا ۔ پیر کو بل سنیٹر جاوید عباسی نے پیش کیا ۔ جاوید عباسی نے کہاکہ بلوچستان یونیورسٹی گومل یونیورسٹی میں طالبات کو ہراساں کیا گیا ،لاہور گرائمز سکول میں بھی بچیوں کو ہراساں کرنے کے کیس سامنے آئے ،ملک میں ایسا قانون یا اتھارٹی موجود نہیں ،قانون سازی کر کے ایسا ادارہ یا اتھارٹی بنائی جائے جو ملزمان کو سزا دے ۔حکومت نے بل کی حمایت کر دی ۔چیئرمین نے بل قائمہ کمیٹی کو بھیجوا دیا۔اجلاس کے دور ان سینیٹر جاوید عباسی نے کمپنیات ایکٹ 2107 میں مذید ترمیم کرنے کا بل 2020 ایوان میںپیش کیا چیئرمین سینیٹ نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!