کوئٹہ:بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت میں کنویں کی صفائی کے دوران لگائے گئے جنریٹر کے دھویں سے دم گھٹنے کے باعث پانچ افراد جاں بحق ہوگئے جاں بحق افراد کاتعلق ایک خاندان سے ہے،لیویز حکام کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے دشت میں کنویں کی صفائی کے دوران جنریٹر کنوئیں کے اندر رکھ کر چلایا گیا تھاجس جنریٹر کا دھواں کنوئیں کے اندر بھر گیاجس سے دم گھٹنے کے باعث پانچوں افراد جاں بحق ہوگئے جاں بحق افراد کاتعلق ایک خاندان سے ہے، مرنے والوں میں باپ اور دو بیٹے بھی شامل ہیںلیویز حکام نے لاشیں کنوئیں سے نکال کر تربت سول ہسپتال منتقل کردیں،جہان طبی معائنہ کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا گیا ۔
