کورونا لاک ڈاؤن کے باعث مصری فٹبالر محنت مزدوری کرنے پر مجبور

کورونا لاک ڈاؤن کے باعث مصری فٹبالر محنت مزدوری کرنے پر مجبور

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کورونا لاک ڈاؤن کے باعث 28 سالہ مصری فٹبالر محمود محنت مزدوری کرنے پر مجبور ہوگئے۔مختلف ممالک کی طرح مصر میں بھی کورونا وائرس کی وجہ سے کرفیو نافذ ہے جس کے باعث وہاں کاروباری اور کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہیں۔ان حالات میں مصر میں بھی متعدد افراد بے روزگاری کا شکار ہوئے جن میں 28 سالہ مصری فٹبالر محمود بھی شامل ہیں۔فٹبالر محمود ہر ماہ فٹبال کھیل کے 200 ڈالر کماتے تھے جس سے وہ اپنے گھر کے اخراجات پورے کرتے تھے۔محمود اپنے گھر میں سب سے بڑے بھائی ہیں جن کے والد ریٹائرڈ ہوچکے ہیں اور دل کے مرض میں بھی مبتلا ہیں تاہم والد سمیت والدہ اور چھوٹے بھائی کی ذمہ داری محمود ہی نبھا رہے ہیں۔محمود بتاتے ہیں کہ مصر میں جیسے ہی کورونا کے باعث کرفیو نافذ کیا گیا تو ان کی کلب انتظامیہ نے ان کے ساتھ تمام ساتھیوں کو گھر میں رہنے کی ہدایت کردی جس پر وہ بے حد پریشان ہوئے اور سوچا گھر بیٹھے توگھر کے اخراجات نہیں اٹھائے جاسکتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!