لورالائی:مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سینٹ کے سیٹنڈنگ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کے چیئرمین سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے اپنے بیان میںکہا کہ سابق گورنر سابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ و جے یو ائی کے ایم پی اے سید فضل آغا کے وفات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ملک اور صوبے کے ایک اہم ترین سیاسی رہنماتھے انہوں نے اپنے سیاسی سفر میں کبھی مایوسی نہیں دیکھائی انہوں نے ملک میں ائین اور اسلام کی بالادستی جمہوریت کے استحکام کیلئے گران قدر خدمات سر انجام دیئے وہ ایک انتہائی ملنسار اور شریف رہنماءتھے انہوں نے صوبے میں اسلامی بھائی چارگی اتحاد اور امن کیلئے نمایاں کردار ادا کیا سیاسی اور قبائلی رنجشوں کو ہمیشہ پیار و محبت کے ساتھ نمٹایا اپنے سیاسی کیرئیر میں کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کی ہم انکے اچانک رحلت سے ایک قومی رہنما سے محروم ہو گئے ہیں انکی رحلت سے جو خلا پیدا ہوا ہم اسے کسی صورت پر نہیں کر سکتے وہ اللہ کے ایک سچے دوست تھے جوکہ ماہ رمضان کے آخری عشرے میں کورونا ءوائرس سے شہید ہوئے میں اللہ کے حضور دعا کرتا ہوں کہ وہ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلٰی مقام عطا ءفرمائے اور لواحقین کو صدمہ برداشت کرنے کی توفیق نصیب کرے
