کورونا وائرس،فلسطین کا متحدہ عرب امارات کی امداد قبول کرنے سے انکار

کورونا وائرس،فلسطین کا متحدہ عرب امارات کی امداد قبول کرنے سے انکار

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

مقبوضہ بیت المقدس :فلسطینی حکام نے کورونا وائرس کیلئے متحدہ عرب امارات کی امداد قبول کرنے سے انکار کردیا۔عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی اتھارٹی نے بذریعہ اسرائیلی ائیرپورٹ امداد بھیجنے پر متحدہ عرب امارات کی امداد کو مسترد کردیا اور اسے قبول کرنے سے انکار کردیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فلسطینی وزیر صحت نے کہاکہ اماراتی حکام نے امداد کے لیے ہم سے کسی بھی قسم کا رابطہ نہیں کیا ، تل ابیب ائیرپورٹ کے ذریعے امداد بھیجنا اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول کے مطابق بتانا ہے۔انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے امداد کے سلسلے میں فلسطینی حکام کو نظر انداز کیا لہٰذا بغیر کسی رابطے کے امداد کو مسترد کرتے ہیں اور اسے قبول نہیں کریں گے۔فلسطینی وزیر صحت نے کہا کہ ہم ایک خودمختار ملک ہیں اس لیے اماراتی حکام کو سب سے پہلے ہم سے رابطہ کرنا چاہیے تھا۔واضح رہے کہ منگل کے روز امارات کا سرکاری طیارہ ابو ظبی سے فلسطین کے لیے طبی امداد لے کر اسرائیلی ائیرپورٹ پہنچا تھا جو اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے سرکاری تعلقات نہ ہونے کے باوجود پہلی پرواز تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!