بلوچستان کو عوام کو کورونا میں تنہا نہیں چھوڑیں گے‘ شہباز شریف

بلوچستان کو عوام کو کورونا میں تنہا نہیں چھوڑیں گے‘ شہباز شریف

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ : پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی صدر و قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کا مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ کو ٹیلی فون عید کی مبارکباد دی بلوچستان میں کورونا وائرس اور ملکی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا، تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے مرکزی صدر و قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے گزشتہ روز مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ کو فون کر کے عید کی مبارکباد دی اور بلوچستان میں کورونا وائرس کی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میاں شہباز شریف نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباءنے دنیا بھر میں نظام زندگی کو مفلو ج کردیا ہے اس وباءنے ابتک لاکھوں افراد کو متاثر کیا ہے جبکہ ہزاروں افراد جاں بحق ہوچکے ہیں مسلم لیگ (ن) نے ملک میں کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوتے ہی کورونا وائرس آپریشن کاآغاز کیا جس کے تحت بلوچستان کی پسماندگی اور عدم سہولیات کی بنا ءپر صوبے کو ترجےحی بنیادوں پر ڈاکٹروں کے لئے حفاظتی کٹس مہیا کی گئیں جبکہ عوام میں کورونا وائرس بچاﺅ باکس بھی تقسیم کئے گئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) پورے ملک کی جماعت ہے اور اس مشکل صورتحال میں عوا م کو تنہا چھوڑنے کی بجائے انہیں کورونا وائرس سے نجات دلوانے کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے انہوں نے مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے رہنما میرشیر احمد بنگلزئی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا او ر پارٹی کی جانب سے صوبے میں تمام تقریبات ، عید ملن اجتماعات کو منسوخ کرکے عوام میں شعور او ر آگاہی پھیلانے کی مہم کو سراہا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز تشویشناک ہیں مسلم لیگ(ن) نے پہلے بھی بلوچستان میں کورونا ائرس سے بچاﺅ کے لئے کام کیا اور آئندہ بھی پارٹی قائدین کی سرپرستی میں عوامی خدمات جاری رکھیں گے ،انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم عوام کے بیچ اور انکے ساتھ ہیں اور پارٹی قیادت کے ساتھ ملکر قوم میں شعور و آگاہی پھیلانے کے ساتھ ساتھ کورونا وائر س سے نجات دلوانے میں اپنا کردار ادا کریں گے ،انہوں نے کہا پارٹی صدر میاں شہبازشریف کا مشکل وقت میں بلوچستان کے عوام کو یاد ر کھنے اور تنہا نہ چھوڑنے پر شکریہ ادا کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!