قلات:جمعیت علما ءاسلام کے سیکریٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ کوروناوائرس ایک حقیقت ہے اس سے بچنا احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے کیا جاسکتا ہے عید کے دنوں میں شہری ایک دوسرے سے میل ملاپ سے اجتناب کرے کیونکہ اس عالمی وباءکئی قیمتی جانوں کو لقمہ اجل بنادیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے المرکز اسلامی قلات میں عید الفطر کی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس ایک انتہائی خطرناک وبائی مرض ہے اور جو پوری دنیا میں بہت تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے اس سے بچاﺅ صرف اور صرف احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے ہیں انہوں نے کہا کہ اس وباءنے اب تک کئی اہم شخصیت کو بھی لقمہ اجل بنادیا ہے علمائے کرام نے اس وبا ءسے بچنے کے لیئے جو رائے قائم کیئے ہیں اس واضح کیا گیا ہیکہ احتیاط سب سے بہتر ہیں انہوں نے کہا کہ عید کے دنوں میں عوام میل جول سے اجتناب کرے اور کوشش کرے کہ اس وباءکو پھیلنے کا سبب نہ بنے انہوں نے کہا کہ اپنے عزیز اور فیملی کے ممران سے ٹیلی فون کے زریعے حال احوال کرے انہوں نے جمعیت علماءاسلام کے کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ کرونا وائرس سے متاثرین اور لاک ڈاﺅن کی وجہ سے بے روزگار ہونے والے غریب اور مساکین کی مدد کرے
