علمائے کرام کی معاونت سے کورونا ایس او پیز پر عمل در آمد کیا گیا ،شیخ رشید

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

راولپنڈی:وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وباءسے نمٹنے کے لیے علمائے کرام کی معاونت سے کورونا ایس او پیز پر بھرپور طریقے سے عمل در آمد کیا گیا ۔وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے عید الفطر کی نماز لیاقت باغ میں ادا کی ۔نماز عید کے لیے لیاقت باغ میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔اس موقع پر انٹری گیٹ پر تھرمل سکینر سے تما م نمازیوں کا ٹمپریچر چیک کیا گیا جبکہ نمازیوں کے ہاتھوں کو بھی سینیٹائز کیا گیا ۔نماز عید کی ادائیگی کے بعد وفاقی وزیر نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کورونا سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے ،پاکستان ریلوے عوام کی سفری مشکلات کے خاتمے کے لیے بہت جلد مزید ٹرینیں چلائے گا ۔ شیخ رشید احمد نے ریلوے آپریشنز کے دوران حفاظتی اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایاکہ ٹرین آپریشن کی شروعات سے قبل ہی پاکستان ریلوے نے تمام ٹرینوں کو ڈس انفیکٹ کردیا تھا اور عملے کو بھی ہدایت کی گئی تھی کہ تمام تر ایس او پیز پر عمل در آمد یقینی بنایا جائے ۔وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ کو پبلک کرنے کا اپنا وعدہ پوراکردیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!