اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹرشبلی فراز نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں ہندواتوا نظریہ کے پرچارک مودی حکومت کے جنگی جرائم عالمی ضمیرکیلئے براہ راست چیلنج ہے۔اتوار کوسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرجاری پیغام میں انہوں نے کہاکہ قوم کو عیدالفطرپران لوگوں کو نہیں بھولنا چاہیے جنہوں نے اپنے پیاروں کوکھودیاہے۔ اس کے ساتھ ساتھ قوم کو مقبوضہ کشمیرکے اپنے ان کشمیری بہنوں اوربھائیوں کوبھی یادرکھنا چاہئیے جو بھارتی ظلم واستبداد کا سامنا کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں ہندواتوا نظریہ کے پرچارک مودی حکومت کے جنگی جرائم عالمی ضمیرکیلئے براہ راست چیلنج ہے۔






