ملکی تاریخ میں ایٹمی دھماکوں کو یاد رکھا جائیگا ‘ شہباز شریف

ملکی تاریخ میں ایٹمی دھماکوں کو یاد رکھا جائیگا ‘ شہباز شریف

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

لاہور :پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہبازشریف و دیگر ن لیگی رہنماﺅں نے ملک کو درپیش بحرانوں اور چیلنجز سے نمٹنے کےلئے متحد ہونے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا ایمان ہے اتحاد سے پاکستان اپنا کھویاہوا مقام دوبارہ حاصل کرلے گا ،معیشت کرونا سے پہلے دم توڑ گئی تھی ،آج وزیر اعظم نے قوم کو نہ تو روٹی کپڑا دیا اور نہ ہی کرونا وائرس پر متحد کیا،اپوزیشن کرونا پر اکٹھی ہوئی لیکن وزیر اعظم نے یہ موقع بھی گنوا دیا ،دفاع اور معیشت کا چولی دامن کا ساتھ ہے اگر دونوں کمزور ہوئے تو پاکستان کمزور ہوگا،آئیے نوازشریف کی قیادت میں وقت ضائع کئے بغیر دست و گریان ہونے کے بجائے ایک ہوکر چیلنجز اور بحرانوں کا مقابلہ کریں ،جو قوتیں ہمیں ناکام دیکھنا چاہتی ہیں ان کا اتحاد سے مقابلہ کریں ، 28مئی کا دن ہمیں 22 برس قبل کے اس ناقابل فراموش دن کی یاد دلاتا ہے جب پوری قوم نے یکسو اورایک آواز ہوکر ایک فیصلہ کیاجو تاریخ کے سینے پر پاکستانی قوم کے عزم وہمت کا انمٹ نشان بن گیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان کے ایٹمی ملک بننے کی مناسبت سے ” یوم تکبیر “ کی تقریب سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاﺅن میں منعقدہ تقریب میں شاید خاقان عباسی، احسن اقبال، رانا ثنا اللہ، سعد رفیق، پرویز رشید ، جنرل (ر) عبد القادر بلوچ، مرتضیٰ جاوید عباسی اور دیگر نے خطاب کیا ۔ شہباز شریف نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو سے شروع ہونے والا قومی سلامتی ودفاع کی امانت کا سفرمختلف قیادتوں، حکومتوں سے ہوتا، سائنسدانوں، انجینئرز، افواج پاکستان سب کی اجتماعی کاوشوں کا ثمر اوجِ کمال کو پہنچا۔ اس وقت کے وزیراعظم نوازشریف کے حصے میں قدرت نے یہ خوش بختی لکھی کہ انہوں نے پوری قوم کے جذبات واحساسات کی ترجمانی کرتے ہوئے جرات واستقامت کے ساتھ ایٹمی دھماکے کرنے کا تاریخی فیصلہ کیا۔یہ وہ دن ہے جس روز پاکستان نے بھارت کے 5 ایٹمی دھماکوں کا جواب 6 ایٹمی دھماکے کرکے دیاتھا۔اس طرح پاکستان دنیا کی ساتویں اور عالم اسلام کی پہلی ایٹمی قوت بن گیا۔ انہوںنے کہاکہ جب بھارت نے پانچ ایٹمی دھماکے کئے تونوازشریف نے چھ دھماکے کرکے ملک کو ناقابل تسخیر بنایا۔فوجی قیادت کو نوازشریف نے ایٹمی دھماکے کرنے کی تیاری کا کہااسوقت اگر دھماکے نہ کئے ہوتے تو ملک ناقابل تسخیر نہیں بن سکتاتھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!