اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ایک دن میں کورونا سے 78 افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہارِ تعزیت اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ حکومتی ناسمجھی، غیردانشمندی اور عاقبت نااندیشی سے کورونا وبا اس رفتار سے پھیل رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اموات کی بڑھتی تعداد ڈاکٹرز، ماہرین، تجزیہ نگاروں اور رہنماو¿ں کے خدشات کی تصدیق ہے۔انہوںنے کہاکہ حکومتی مجرمانہ لاپرواہی سے ڈاکٹرز اور سمجھ رکھنے والا ہر باشعور شخص گھبرایا ہوا ہے۔ انہوںنے کہاکہ مشترکہ مفادات کونسل کا فوری اجلاس بلایا جائے، وفاق اور صوبے حالات کا ازسرنو جائزہ لے کر اقدامات کریں۔ انہوںنے کہاکہ بے حسی اور غفلت کا نتیجہ خدانخواستہ بڑی تباہی کی صورت نکلنے کو ہے، ہوش کے ناخن لئے جائیں۔انہوںنے کہاکہ ٹڈی دل کو ڈھول سے بھگانے اور کورونا کے پھیلاو¿ اور اموات پر خاموشی کی حکومتی پالیسی ناکام ہوچکی ہے۔انہوںنے کہاکہ جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت کی دعا، پسماندگان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ انہیں صبرِ جمیل دے۔ ا?مین۔ اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ کورونا کے خلاف جنگ لڑنے والے ڈاکٹرز کے جاں بحق ہونے کی بڑھتی تعداد بھی انتہائی تشویشناک ہے۔ انہوںنے کہاکہ اپنے ان شہید ڈاکٹر بیٹوں اور بیٹیوں پر فخر ہے، اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔
