خواتین پر فائرنگ،گوادر اور پسنی میں احتجاج اور ریلیاں

خواتین پر فائرنگ،گوادر اور پسنی میں احتجاج اور ریلیاں

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

گوادر: تربت میں ڈکیتی کے دوران عورت اور بچی کو قتل و زخمی کے کرنے کے خلاف گوادر اور پسنی میں احتجاج اور ریلیاں. ریلی اور مظاہروں میں بی این پی، بی ایس او اور سول سوسائیٹی کے لوگوں کی شرکت. ریلیوں کے شرکاء کا تربت واقعہ میں ملوث افراد کی گرفتاری اور سخت سزائیں دینے کا مطالبہ.سانحہ کیچ کے خلاف گوادر میں احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی گوادر کے مختلف علاقوں سے گشت کرتی ہوئی گوادر پریس کلب پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ کی شکل اختیار کرگئی
ڈھنک واقعہ بلوچی غیرت پر حملہ ہے شہید ہونے والی خاتون برمش کی نہیں پورے بلوچستان کی ماں ہے ۔ مظاہرین ،بلوچستان جانتا ہے کہ کیچ میں مسلح افراد کو کن کی پشت پناہی حاصل ہے واقعے میں ملوث مرکزی کردار سمیر سبزل سمیت گرفتار افراد کو تربت چوک پر پھانسی دیکر نشان عبرت بنایا جائے برمش خود کو تنہا نہ سمجھے گوادر سمیت بلوچستان کی عوام متاثرہ خاندان کے ساتھ ہے بتایا جائے کہ شہریوں کو ناخن کٹر لیکر چلنے کی اجازت نہیں مسلح ہوکر بندوق کس کی اجازت سے لیکر دہشت گرد گھوم کررہے ہیں صوبہ کی حفاظت کیلئے اور اُمن و امان بھرقرار رکھنے کے لئے ادارے بہت ہے مسلح افراد کی شہروں میں کیا ضرورت ؟؟ صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل ہے کہ برمش کو انصاف فراہم کیا جائے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!