اسلام آباد: انسداد منشیات کے وزیر مملکت شہریار آفریدی بھی کورونا وائرس کے مرض میں مبتلا ہوگئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے میرا کرونا وائرس ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے اور میں نے ڈاکٹرز کی ہدایت پر اپنے آپ کو گھر پر آئسولیٹ کرلیا ہے-
