کوئٹہ:گزشتہ شب ہزارہ ٹاون میں تشدد سے جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی لاشوں کو وزیراعلی ہاوس کے سامنے رکھ کر احتجاج،لواحقین انجمن تاجران اور شہریوں کی بڑی تعداد احتجاج میں شریک ،اسسٹنٹ کمشنر سٹی ندا کاظمی کی لواحقین سے مذاکرات کی کوشش ،لواحقین کا ملزمان کی گرفتاری تک احتجاج کرینگے لاش نہیں اٹھائینگےدوسری جانب صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کا ہزارہ ٹاون واقعے کا نوٹس لے لیا،متعلقہ اداروں کو واقعے کی تحقیقات کرکےرپورٹ پیش کرنے کی ہدایت ،،لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ،قانون سے بالاتر کوئی نہیں حکومت رٹ کو جو کوئی بھی چیلنج کرے گا ان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جائے گی صوبائی حکومت تمام پہلوئوں سے جائزہ لے کر واقعی ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچائے گی ویڈیوز کی مدد سے اب تک 11 افراد گرفتار ہوچکے ہیں۔ گزشتہ رات غفلت برتنے پرتھانے کے ایس ایچ او کو معطل کردیا گیا ہے ۔وزیر داخلہ
