کراچی: طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے آنے والے ائیر بس کمپنی کے ماہرین آج اتوار کو تحقیقات مکمل کرکے کل پیر کو واپس روانہ ہوجائیں گے۔تفصیلات کے مطاق پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات میں معاونت کے لیے ائیر بس کی ٹیم 25 مئی کو کراچی پہنچی تھی۔ائیر بس کمپنی کے ماہرین اتوار تک اپنی تحقیقات مکمل کرلیں گے جس کے بعد ٹیم پیر یعنی یکم جون کو کراچی سے واپس فرانس روانہ ہوجائے گی۔ٹیم اپنے ساتھ بلیک باکس اور انجن کے بعض پرزے بھی لے جائے گی
