کو ئٹہ:وزیر اعلیٰ بلو چستان جا م کمال خان کی گذشتہ روز کے اجلا س میں دی گئی ہدا یت کی روشنی میں بلوچستان کما نڈ اینڈ آپر یشن سینٹر میں تیزی سے چو بیس گھنٹے کا م کیا جا رہا ہے ۔فوری نو عیت کے امو ر کو تیزی سے نمٹا یا جا رہا ہے ۔اس ضمن میں بی سی او سی میں پہلے سے کو رو نا کے پھیلا ﺅ کو روکنے کے لئے صو بے بھر کی ما نٹرنگ جا ری ہے جبکہ محکمہ اطلا عا ت کے تعا ون سے لوگو ں میں آگاہی مہم پہلے سے ہی شروع ہے۔ عید سے پہلے حکومت کی جانب سے لاک ڈاو¿ن میں کی جانے والی میں نر می کی وقت میں عوام الناس سے متعدد با راپیل کی گئی کہ وہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کریں لیکن یہ امر افسوس ناک ہے کہ عوا م احتیا طی تدابیر پر عمل درآمد نہیں کر رہی ہے ۔جس کی وجہ سے صو بے میں کو رونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اس موذی وائرس کے متاثرین کی تعداد چارہزارکے قریب پہنچ چکی ہے ۔ جس میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے احتیاطی تدابیر اور سما جی فاصلہ نا رکھنے کی وجہ سے مقامی طور پر وائرس ایک دوسرے سے پھیلنے کی شرح میں بھی اضافہ ہوا اور اب یہ شرح 92 فیصد سے بھی تجاوز کر چکی ہے سیکرٹری کھیل وانچارج بی سی او سی میرعمران گیچکی اپنی ٹیم کے ہمراہ صوبے میں کو رونا کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لیے مسلسل عوام کو احتیاطی تدابیر کی جانب راغب کر رہے ہیں 24 گھنٹے کام کرنے والا یہ سینٹر عید کے ایام میں بھی مسلسل فعال اور اپنے امور سرانجام دے رہا تھا اور وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان و چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر)فضیل اصغر کو لمحہ بہ لمحہ کی رپو رٹ دی جا رہی تھی ۔ چو نکہ عا لمی سطح پر ما ہر ین کے بقو ل کو رونا کا خا تمہ جلد ممکن نہیں ہے اور اس کے لیے کافی عرصہ عوام کوکو رونا کے ساتھ زندگی بسر کرنا ہوگی اس رائے کے تناظر میں بی سی او سی کا تھنک ٹینک عوام کوکو ر ونا کے ساتھ زندگی بسر کرنے اور ذہنی طور پر تیار کرنے کے لئے مختلف تجاویز تیار کر رہا ہے ۔اس کے لیے عوام کو احتیا طی تدابیر کے ساتھ زندگی بسر کر نے کا عا دی بنا نا ضروری ہے سینٹر کے ڈپٹی سیکر ٹری و نیشنل کما نڈ آپریشن سینٹر کے فوکل پرسن خادم حسین وفوکل پرسن برائے بی سی او سی محترمہ حیمرا بلو چ ا س ضمن میںتھنک ٹینک کی مسلسل رہنما ئی کر رہے ہیں جبکہ عوام میں اس ضمن میں آگا ہی کیلئے سیکرٹری اطلاعات شاہ عرفان غرشین ،ڈائریکٹر جنرل محکمہ تعلقات عامہ محمد نعیم بازئی اور فوکل پرسن برائے اطلاعات بی سی او سی ظفر علی ظفر اپنی ٹیم کے ہمراہ با قاعدہ آگا ہی مہم شروع کئے ہو ئے ہیں ۔بلو چستان کما نڈ وآپریشن سینٹر عوام میں احتیا طی تدابیر کو سختی سے اپنا نے کیلئے مختلف شعبہ زندگی کے سر کر دہ افراد وغیر سر کا ری اداروں و یو نیورسٹیز کے پر وفسیرز و سکالرز سے مد د لے رہاہے ۔اس حوالے سے اتوار 31مئی کو بھی مختلف غیر سر کا ری ادارو ں کی بی سی او سی میں ایک اہم اجلا س ہو رہا ہے جو عوام کو کو رو نا کے ساتھ زندگی بسر کر نے کے لئے تیا ری کر نے اورتدابیر پر عمل درآمد کے لئے تجا ویز و لا ئحہ عمل تیا ر کر ے گا۔
