سعودی حکومت نے مسجد نبوی سمیت دیگر تمام مساجد کو نمازیوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ڈھائی ماہ کے بعد مسجد نبوی کوعام شہریوں کیلئے کھول دیا گیا ،احتیاطی تدابیرکے ساتھ نمازفجرادا کی گئی۔یاد رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے پیش نظر سعودی حکومت نے پورے ملک میں لاک ڈائون کا اعلان کیا تھا اور ساتھ میں مسجد نبوی ﷺ اور مسجد الحرام سمیت تمام مساجد میں باجماعت نمازوں کی ادائیگی اور مسجد میں داخلے پر پابندی عائد کی تھی۔
