نوکنڈی ، سابق امیر و خطیب جامع مسجد مولانا محمد عالم محمدحسنی سپردخاک

نوکنڈی ، سابق امیر و خطیب جامع مسجد مولانا محمد عالم محمدحسنی سپردخاک

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

نوکنڈی : جمعیت علماءاسلام ضلع چاغی کے سابق امیر و خطیب جامع مسجد مولانا محمد عالم محمدحسنی گزشتہ دن کراچی میں وفات گئے۔جن کی میت کو بزریعہ ایمبولینس کے زریعے انکے آبائی شہر نوکنڈی پہنچایا گیا۔ مرکزی عید گاہ میں نماز جنازہ پڑھایا گیا جس میں دالبندین،برابچہ ،تفتان و دیگر علاقوں کے قبائلی و سیاسی رہنماوں، علماء کرام کی بڑی تعداد شریک تھے۔انھیں سینکڑواں سوگوراوں کی موجودگی میں جامع مسجد مدرسہ کے احاطے میں سپرد خاک کیا گیا۔ خطیب جامع مسجد و سابق ضلعی امیر مولانا محمد عالم کی انتقال کی وفات پورا علاقہ سوگوار ہے اور ہر آنکھ اشکبار ہے۔ مرحوم ضلع چاغی کا ایک عہد ساز شخصیت،جید عالم دین ، خیرخواہ اور ہمدرد انسان تھے۔ علاقائی مسائل و قبائلی تنازعات کے حل میں انکا اہم کردار تھا۔ وہ جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے اہم رہنماوں میں شمار ہوتا تھا۔ متعدد بار پارٹی کے مختلف عہدوں پر فائز رہے۔انہوں نے جمعیت علماہ اسلام کی ٹکٹ پر صوبائی اسمبلی چاغی کی نشست پر الیکشن لڑا مگر کامیاب نہ ہوسکے۔ علاقے کے سیاسی و سماجی حلقوں نے انکی وفات پر گہرے دکھ و درد کا اظہار کیا اور انکی سیاسی و مذہبی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ چاغی کے عوام ایک عظیم و خیر خواہ شخص سے محروم ہوگئے۔کسی قوم میں صدیوں بعد ایسے شخص پیدا ہوتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!