بیرون ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کے ساتھ  ہیں، سراج الحق

بیرون ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کے ساتھ ہیں، سراج الحق

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ بیرون ممالک میں پھنسے پاکستانی شدید مشکلات کا شکار ہیں جبکہ حکومت اپنی ذمہ داریاں نہیں نبھا رہی۔ پشاور میں بیرون ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی سے متعلق مظاہرے سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کےساتھ کھڑے ہیں، حکومتی ذمہ دار اپنی ذمہ داریاں صحیح انداز میں نہیں نبھا رہے۔سراج الحق نے کہا کہ بیرون ممالک میں موجود پاکستانیوں نے ہر مشکل کی گھڑی میں اپنے ملک کی مدد کی ہے، بہت سے مسافر بیمار ہیں جبکہ وفات پانے والوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وزراء نے اپنی عید سیاحتی مقامات پر گزاری، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا کردار نہ ہونے کے برابرہے۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان نےکہا کہ سعودی عرب اور دیگر ممالک میں ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں،بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی واپسی کے لیے مؤثر اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!