کوئٹہ:ایڈیشنل آئی جی پولیس عبدالرزاق چیمہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانے والوں کیخلاف ایف آئی اے نے کارروائی کاآغاز کر دیا ہے واقعہ ہزارہ ٹاﺅن واقعہ کی تفتیش کیلئے 3ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں دو ملزمان کا ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد لی جا رہی ہے ہزارہ ٹاﺅن زخمیوں کو کراچی منتقل کر دیا گیا ہے 11ملزمان مشتبہ ہیں وہ بھی شامل تفتیش ہیں سول ہسپتال کے باہر ٹریفک پولیس کے اہلکار کو نشانہ بنانے والوں کے خلاف بھی ایف آئی آر کر رہے ہیں۔






