نئے نوول کورونا وائرس کی وبا کے آغاز میں ہوا میں نمی کی کم سطح نے اسے مقامی سطح پر پھیلانے میں کردار ادا کیا۔ درحقیقت ہوا میں ایک فیصد نمی کی کمی سے کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کے کیسز کی شرح میں 6 فیصد اضافہ ہوگیا۔یہ بات آسٹریلیا اور چین کے سائنسدانوں کی مشترکہ تحقیق میں دریافت کیا گیا۔سڈنی یونیورسٹی اور شنگھائی کی فوجان یونیورسٹی اسکول آف پبلک ہیلتھ کے سائنسدان کا یہ کام موسم اور جنوبی نصف کرے میں موسم کے درمیان تعلق پر کسی طبی جریدے میں شائع ہونے والی پہلی تحقیق ہے۔محققین نے بتایا کہ کووڈ 19 ممکنہ طور پر ایک سیزنل بیماری کی شکل اختیار کرسکتا ہے جو اس دورانیے میں نمودار ہوا کرے گا جب ہوا میں نمی کی سطح کم ہوتی ہے، ہمیں سرما کے وقت کے بارے میں سوچنا ہوگا کیوکہ وہ کووڈ 19 کا وقت ہوسکتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جب موسم کی بات آتی ہے تو ہم نے دریافت کیا کہ سرد درجہ حرارت نہیں بلکہ ہوا میں نمی کی کم سطح اس کے پھیلنے کی مرکزی وجہ ہے، یعنی ممکنہ طور پر لگتا ہے کہ یہ مرض سردیوں میں خطرہ بڑھا سکتا ہے جب ہوا میں نمی کی سطح کم ہوجاتی ہے، مگر شمالی نصف کرے میں ایسے ممالک جہاں ہوا میں نمی کی سطح کم رہتی ہے وہاں گرم موسم میں بھی اس کا خطرہ زیادہ ہوسکتا ہے
