ڈھنک میں دوران ڈکیتی خاتون کے قتل اور اسکی بچی کو شدید زخمی کرنے کے واقعے کے خلاف بی این پی کی کال پر بسیمہ میں ضلعی صدر سیف الرحمن عیسیٰ زئی کی قیادت میں ریلی اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا واقع میں ملوث ملزمان کو سخت سزا دینے کا مطالبہ ریلی مین بازار ہو خاران روڈ،پنچگور روڈ ، کوئٹہ روڈ سے بسیمہ کے مین چوک مظاہرہ کی شکل اختیار کی جس سے ضلعی صدر انجینئر سیف الرحمن عیسیٰ زئی ، میر بالاچ خان رودینی ، میر علی حسن بلوچ اور محمد حسن بلوچ اور دیگر نے سانحہ ڈھنک تربت میں پیش آنے والے واقع کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی پشت پناہی کی وجہ سے اس طرح کے غنڈہ گردی کا سلسلہ کیچ تربت سمیت پوری بلوچستان میں ہورہی ہیں جسکی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں اور ہم متعلقہ اداروں سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ درندے صفت قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے انہیں قرار واقعی سزا دی جائےمظاہرے میں سابق ضلعی صدر میر بالاچ خان رودینی ، ضلعی جنرل سیکریٹری میر علی حسن بلوچ ، ضلعی کسان ومائیگری سکریٹری محمد ایوب بلوچ تحصیل بسیمہ کے صدر محمد حسن بلوچ اور دیگر شریک کی
