لیویزفورس کےاہلکاروں کو آٹھ مہینوں کےبقایاجات جاری  کئےجائیں ، پی ٹی آئی

لیویزفورس کےاہلکاروں کو آٹھ مہینوں کےبقایاجات جاری کئےجائیں ، پی ٹی آئی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات محمد آصف ترین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ضلع قلعہ عبداللہ بشمول چمن کےصوبائی لیویزفورس کےاہلکاروں کو آٹھ مہینوں کےبقایاجات جاری نہ کئےجاسکیں جس کےباعث نوماہ قبل تعینات ہونےوالے102لیویزاہلکاروں کےگھروں میں نوبت فاقہ کشی تک پہنچ گئی یہ اہلکارجوٹریننگ بھی مکمل کرکےمختلف تھانوں،گشت،چیک پوسٹوں پرڈیوٹی کےفرائض انجام دےرہےہیں مگرطویل عرصہ گزرنےکےباوجودمسلسل آٹھ مہینوں سےواجبات سےمحروم ہیں متاثرہ لیویزاہلکاردکانداروں سےقرضہ لےلےکرگزربسرکررہےہیں مگراب انہیں قرضہ بھی نہیں دیاجارہاجسکی وجہ سےغریب لیویزاہلکارمعاشی تنگدستی کےمسائل سےدوچارہیں مسلسل آٹھ ماہ سےبقایاجات کی عدم ادائیگی کےباعث علاقےکےرسم ورواج،قبائلی روایات سےآشناعوام میں بےحدمقبول لیویزفورس کےاہلکاراوراہلخانہ کسمپرسی کی بدترین اوراذیت ناک زندگی گزارنےپرمجبورگھروالوں کاعلاج ومعالجہ،کھانے،پینے،یوٹیلیٹی بلز،اوردیگراخراجات پورےکرنےسےقاصرہیں دووقت کی روٹی کیلئےسامان نہ ہونےسےمتاثرہ لیویزاہلکاروں کوسخت مالی ومعاشی مشکلات کاسامناہےجبکہ لاک ڈاوَن میں یہ پریشانیاں مزیدبڑھ گئیں ہیں بچوں کےلئےنئےکپڑےودیگراشیاءخریدنےکی استطاعت نہ ہونےکیوجہ سےانکےبچوں کی خوشیاں ماندپڑنےکاخدشہ ہےکوئٹہ میں ایوب اسٹیڈیم کیساتھ لیویزفورس کااپناڈائریکٹوریٹ جنرل بناتولیویزفورس کواُمیدہوچلی کہ اب انکےمسائل میں خاطرخواہ کمی واقع ہوگی مگرستم ظریفی تویہ ہےکہ لیویزفورس کااسکیل(BPS-05)سےبڑھاکر(BPS-07)کردیا اسی حساب سےانکی تنخواہوں میں اضافہ کیاجاناچاہیئےتھا مگرسابقہ اسکیل کے حساب سےہی لیویزاہلکاران کوتنخواہیں ریلیزہورہی ہیں جبکہ حالیہ کوروناوائرس عالمی وباءمیں فرنٹ لائن سپاہی کےطورپرلڑنےوالےان لیویزفورس کےملازمین سےکوروناوائرس فنڈکےنام پرتنخواہوں سےکٹوتی بھی کی جارہی ہےعوامی حلقوں نےوزیراعلیٰ بلوچستان میرجام کمال خان عالیانی،وزیرداخلہ میرضیاء اللہ لانگو،ڈی جی لیویزمجیب الرحمان قمبرانی،کمشنرکوئٹہ اورڈی سی قلعہ عبداللہ سےمطالبہ کیاہےکہ لیویزفورس کےاہلکاروں کورواں ماہ جون کےآخر میں تمام اورپورےبقایاجات اداکرنےکیلئےاقدامات اٹھائےاورتنخواہوں سےکٹوتی کاسلسلہ فوری بندکیاجائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!